نامناسب ٹویٹ پر معافی چاہتی ہوں: خدیجہ شاہ‘گرفتاری دینے کا اعلان
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور پولیس کو 9 مئی کے واقعات میں مطلوب سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں خدیجہ شاہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے گھر سے فرار ہو گئیں تھیں۔ آڈیو میں خدیجہ شاہ کا کہنا تھا میں گرفتاری دینے جا رہی ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے اس لئے کیا کیونکہ پچھلے 5 دن میرے لئے بہت مشکل گزرے۔ مجھے اپنی پروا نہیں‘ لیکن انہوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ ان لوگوں نے میری والدہ‘ بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے وقت گھر میں گھس کر اغوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نانا ملک کے آرمی چیف اور والد وزیر خزانہ رہے۔ آڈیو میں خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹویٹ کئے اور کہا میں نے جذبات میں آ کر کئے گئے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیئے تھے اور اس پر معافی چاہتی ہوں۔ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں دہری شہریت رکھتی ہوں۔ اپنی ایمبیسی سے رابطہ کر رہی ہوں۔
خدیجہ شاہ