ق لیگ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میںریلی
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میںریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چوہدری سرور ،رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان ، مصطفیٰ ملک ، انصر فاروق ، رضوان صادق ودیگر نے کی۔ ریلی کاآغاز ایف ٹین سے ہواجو پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ شرکانے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ چودھری سرور اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نومئی کو فوجی تنصیبات واملاک پرحملہ کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،فوج ہے تو ملک ہے،فو ج پر حملے کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ریلی