عمران خان کی نیت ٹھیک نہیں ، جیل یاترا کرنی پڑے گی: وزیر اطلاعات سندھ
کراچی (آئی این پی ) صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی نیت ٹھیک نہیں، آپ کو جیل یاترا کرنی پڑے گی، آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا ۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سائفرکے معاملے پر قوم سیابھی تک معافی نہیں مانگی،پہلے کہا امریکہ نے نکالا اب کہتا ہے آرمی اسٹیشمنٹ نے نکالا،اقتدار کے لالچ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کو نمک حرام قراردیتے ہوئے کہا،آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا۔