• news

اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ متحد ہوکر کرینگے:سیاسی و مذہبی رہنما، قبائلی عمائدین 

لاہور(نیوز رپورٹر ) سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں اور قبائلی عمائدین نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت کوئٹہ میں اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ متحد ہوکر کریں گے۔ بلوچستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ 9مئی کے واقعات افسوس ناک ہیں۔سازش کے تحت عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملک میں عدم استحکام سے ہم سب کا نقصان ہوگا۔اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔بلوچستان کے قبائلی عمائدین اور رہنماو¿ں نے کوئٹہ میں جمع ہوکر اتحاد کا پیغام دےدیا ہے۔ حکمران بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔28مئی کو مینار پاکستان لاہور میں عظیم الشان تکبیر کانفرنس کے ذریعے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار خالد مسعود سندھو،قاری محمد یعقوب شیخ، میر حضور بخش بنگلزئی، نواب ظفراللہ خان شاہوانی، مولانا عبدالقادر لونی ،ملک خدا بخش لانگو،میر اکرم بنگلزئی ، فیصل ندیم، اعظم چوہدری ،عبدالحق ہاشمی ، مولانا عبدالواحد،رانا محمد اشفاق،حمیدالحسن، پروفیسر فیض اللہ خلجی،خدائے بخش کاکڑ ،عبدالہادی،عطاءاللہ کرد ، سردار خیر بخش عمرانی،صفی اللہ مینگل، میر حاجی گل شاہوانی، میر شاہ جہان گرگناڑی، میر عارف بادینی،، احمد ندیم اعوان، مولانا نثار صدیقی، قبائلی رہنما ملک فہیم شاہوانی،سردار عظمت دمڑ،عدیل عامر، علاو¿ الدین خلجی ودیگررہنماو¿ں نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن