• news

سیاسی جماعتوں ، اداروں میں صورتحال نے قوم کو تقسیم کر دیا:عبدالوحید شاہد روپڑی 


 لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ 9 مئی جیسے واقعات ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں۔ مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیںجو بھی اس قبیح فعل میں ملوث ہیں انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ گذشتہ روز جامعہ رحمانیہ ماڈل تاو¿ن میں جماعت اہل حدیث پنجاب کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کے درمیان صورت حال نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے جو پاکستان کے لیے خطرناک ہے اس لیے تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن