سرینگر میں گروپ 20 کانفرنس کا انعقاد امن دشمنی ہے: عبد الغفار روپڑی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سرینگر میں گروپ 20 کانفرنس کا انعقاد امن دشمنی ہے بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ سے خطے میں دہشت گردی بڑھے گی مودی خون خوار درندہ بن چکا ہے یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبد المجید، مولانا حافظ عبد الوھاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد نے 22 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں گروپ 20 اجلاس کے انعقاد پر مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے شہ رگ پاکستان کے کیس کو کمزور کردیا ہے جس کی وجہ سے سرینگر میں ظالم بھارت کانفرنس کرکے اپنے خونی چہرے کو صاف کرنے کی ناکام کوشش میں ہے۔75 سال سے بھارت کشمیر میں انسانوں کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی انسانی حقوق کے تحفظ کے نام نہاد علمبردار اس کانفرنس میں شریک ہو کر کھلم کھلا بھارتی درندگی سپورٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت انسانیت دشمنی ہو گی کیونکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھارت نے ہمیشہ انحراف کیا ہے۔بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ سے خطے میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گا اور دہشت گردی بڑھے گی۔تمام رہنماو¿ں نے حکومت اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ انتقامی کارروائیوں کی بجائے ملک میں امن اور استحکام کیلئے مشترکہ پالیسی بنانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری سیاسی افراتفری سے ملک کمزور نہ ہو۔