• news

شہداءیادگاروں ، فوجی اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو کڑی سزا ملی چاہیے:اسلم گل 


لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ شہداءکی یادگاروں اور فوجی اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو کڑی سزا ملی چاہیے۔ 9مئی کے سانحہ کے پس پردہ اصل کردار کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہونا چاہیے۔ امریکہ سازش کا سائبر لہرانے والا اب پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کا مطالبہ کر رہا ہے۔ نیازی نے چین،سعودیہ اور ترکی سمیت تمام دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے۔ لیڈر اپنے کارکنوں کو گرفتار کروا کے گیدڑ بن چکا ہے۔ لیڈر بننے کیلئے بھٹو کی طرح جیلیں کاٹنااور جان سے گزرنا پڑتا ہے۔ پراجیکٹ عمران کے 3رکنی سہولت کاروں کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن