پیر سید انوار الزماں شاہ کاظمی جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی نائب صدر نامزد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر سابق ایم این اے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مرکزی سیکرٹری جنرل سید صفدر شاہ سے مشاورت کے بعد ممتاز مذہبی سکالر ،روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف ضلع میانوالی پیر سید انوار الزماں شاہ کاظمی کو جمعیت علماءپاکستان کا مرکزی نائب صدر نامزد کردیا ہے اور باقاعدہ ان کے عہدے کا نوٹیفکیشن کردیا گیاہے۔