• news

 نام نہاد امریکی سازش کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، شیری رحمان


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جنہوں نے خط لہرا کر امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے ہیں اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نام نہاد امریکی سازش کا بیانیہ زمین بوس ہو چکا، جنہوں نے خط لہرا کر امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا وہ آج امریکی ارکان کانگریس کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال تک امریکی سازش کا بیانیہ بنایا اب رکن کانگریس کو اپنے حق میں آواز اٹھانے کی گزارش کررہے ہیں۔ عمران خان نے اس وقت بھی اپنی سیاست کی خاطر ملکی خارجی مفادات کے خلاف سازش کی تھی، اب پھر سازشیں گھڑ رہے ہیں کہ ان کے حق میں بیرونی ممالک پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں انہوں نے کہا کہ دنیا عدالتی سہولت کاری، ریلیف اور 9 مئی کے شرمناک واقعات سے غیر واقف ہے،جب عمران خان کی فسطائی حکومت نے ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے کیس چلائے اور ان کو جیل بھیجا تو کیا ہم نے بیرونی دنیا سے ملکی معاملات میں مداخلت کی درخواستیں کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کی نام پر سیاست کی ہے، اب خود احتساب اور جوابدہی سے بچنے کے کے لیے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
 شیری رحمان

ای پیپر-دی نیشن