• news

مکڑی کا مجسمہ 3 کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت


نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی نژاد فرانسیسی خاتون مجسمہ ساز اور فنکارہ کی جانب سے مکڑی کا ایک دیوقامت مجسمہ تین کروڑ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ پاکستانی رقم میں یہ مالیت 9 ارب 34 کروڑ روپے بنتی ہے۔ فروخت ہونے والا شاہکار لوئیس جوزفائن بورژوا نے 1996ءمیں بنایا تھا۔
 خاتون فنکارہ نے مسلسل کئی دہائیوں تک غیر معمولی بڑے سکلپچر بنائے جو دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔ سپائیڈر نامی یہ مسجمہ دس فٹ بلند ہے اور کانسی سے ڈھالا گیا ہے۔
مکڑی مجسمہ

ای پیپر-دی نیشن