• news

کراچی میں آٹے کا بحران پھر سر اٹھانے لگا


کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی میں آٹے کا بحران ایک بار پھر شروع ہوگیا۔فلور ملز کے پاس صرف چند روز کی گندم کا ذخیرہ رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آٹے کا بحران ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے جس کی وجہ سے حکومت اور فلورملز ایسوسی ایشن کے مابین معاہدے پر عملدرآمدنہ ہونا ہے۔ اس ضمن میںچیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر عبداللہ نے کہا کہ حکومت سندھ تحریری معاہدے سے مکر گئی ہے،15 مئی کے بعد سندھ سے گندم کراچی لانے کی پابندی اٹھانے کا معاہدہ ہوا تھا لیکن آج تک پابندی نہیں اٹھائی گئی۔چوہدری عامر نے کہا کہ کراچی کے شہری پورے ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہیں جبکہ کراچی کی متعدد فلور ملز خالی پڑی ہیں اور گندم نہ ہونے کے سبب فلور ملز ایک دو روز میں بند ہوجائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ تین کروڑ آبادی والے شہر کراچی کی گندم کی یومیہ ضرورت دس ہزار ٹن ہے،قلت کے باعث کراچی میں گندم کی سو کلو کی بوری کی قیمت 12300 روپے پر جا پہنچی ہے اور خدشہ ہے کہ گندم کی قلت کے سبب آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔
کراچی آٹا بحران

ای پیپر-دی نیشن