• news

فیصل آباد: ڈکیتی‘ راہزنی کی 140 وارداتیں‘ شہری ڈھائی کروڑ کے سامان سے محروم


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی ،، 140،، وارداتوں میں اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، موبائل فونز، طلائی زیورات، قیمتی سامان، مویشی، دو کاریں، رکشہ اور 53 موٹر سائیکل چھین لیے گئے۔ تفصیل کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران فیصل آباد کے شہر اور گرد و نواح میں ہونے والی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی ڈیڑھ سو کے قریب وارداتوں سے فیصل آباد شہر پر خوف کے سائے پھیل گئے۔ دس گھروں، سات دکانوں اور تین گوداموں کا مسلح ڈاکو اور چور صفایا کر کے چلتے بنے۔ مختلف مقامات پر ایک شہری سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل اور ساٹھ سے زائد شہریوں سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے نقدی، درجنوں موبائل فونز، قیمتی سامان اور لیپ ٹاپ مسلح ڈاکوﺅں نے چھین لیے جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف مقامات سے دو کاریں، ایک رکشہ اور باون موٹر سائیکلیں اور پانچ زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی نامعلوم چور لے اڑے۔
 وارداتیں 

ای پیپر-دی نیشن