فیروز والہ :نوجوان‘2رشتہ دار لڑکیاں اغوائ
فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیروزوالا کے علاقہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا ۔ علی حسین کا بیٹا علی حیدر 14 سالہ گھر سے بازارجا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرکے غائب کردیا ۔فیروزوالا پولیس نے نامعلوم افراد کےخلاف اغوا کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔جی ٹی روڈکی آبادی ونڈالہ دیال شاہ میں سہیلی خاتون نازیہ ساتھیوں کی مدد سے دوشیزہ دو کزن لڑکیوں کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ ریاض کے ہاں اس کے رشتہ داروں کی دو بیٹیاں (ن )اور( غ) ملنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ بیوی کی سہیلی نازیہ اپنے ساتھیوں شہباز ،نواز وغیرہ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے دونوں لڑکیاں اغوا کرکے فرار ہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔