• news

کاہنہ: منشیات فروشوں نے چھاپہ مار پارٹی کو یر غمال بنالیا‘ تشدد‘فائرنگ‘ساتھی چھڑوالئے 


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں منشیات فروشوں کا پولیس اہلکاروں پرتشدداورفائرنگ۔گولی اہلکار کے جسم کوچھوکرگزرگئی۔اہلکارزخمی ہونے سے بال بال بچاجبکہ ملزمان ساتھی منشیات فروش کوگن پوائنٹ پرچھڑاکر فرارہوگئے۔مقامی پولیس نے اضافی نفری منگوالی مگر نامعلوم وجوہات پرآپریشن ملتوی کردیا۔ کاہنہ کے علاقہ جھیڈوگاوں میں کاہنہ پولیس کے اہلکاروں نے منشیات فروش ظہورعرف جوراکے گھراسکے بیٹے اور دیگرمنشیات فروشوں کوگرفتار کرنے کیلئے چھاپہ ماراجو کامیاب نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایاکہ منشیات فروشوں نے چھاپہ مارنے گئے تھانیداروں اور پولیس اہلکاروں جاوید‘ حسنین اوروقاص وغیرہ کو قابوکرلیااورتشدد کیااور فائرنگ کرکے حراست میں لیاگیا۔ ملزم چھڑالیاجبکہ ایک اہلکار گولی لگنے سے بال بال بچا۔تھانہ کاہنہ سے بلائی گئی مددگارپولیس پارٹی نے یرغمال اہلکاروں کو چھڑایا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مددگارپولیس پارٹی کے اے ایس آئی سرمد نے بتایاکہ پولیس ریڈنگ پارٹی کی تعدادکم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیااورہمارے وہاں پہنچنے پرملزمان فرارہوگئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایچ اوتھانہ کاہنہ انسپکٹررضانے کہاکہ اضافی نفری منگوانامعمول کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن