تحفظ ناموس رسالت و صحابہ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: جاوید بٹ
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)تحفظ ناموس رسالت و صحابہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں مذہبی منافرت کو ہوا دے کر پاکستان میں بدامنی قائم کرنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما محمد جاوید بٹ نے گزشتہ روز تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد جاوید بٹ نے کہا کہ انجینئر مرزا محمد علی جہلمی سمیت کسی کو بھی پاکستان کے مذہبی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے بری طرح سے ناکام ثابت ہو رہے ہیں، ایک شخص سر عام تحفظ ناموس رسالت و اہل بیت اور صحابہ اولیا اللہ کی شان پر حملہ آور ہو رہا ہے جبکہ قانون کے محافظ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، ملک میں عدالتوں اور قانون کے محافظوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔اس موقع پر حضرت علامہ مفتی محمد ادریس القاسمی ،حضرت علامہ پیر حسنات احمد حنفی سیفی ،حضرت علامہ قاری مشتاق قادری ،حضرت علامہ حافظ محمد ابوبکر کیلانی ،حضرت علامہ الحاج عبدالقیوم نقشبندی ،حضرت علامہ قاری محمد رمضان چشتی ،الحاج عظمت حسین نقشبندی ،الحاج محمد زاہد ، سلطان بٹ ،ملک محمد اکبر ،محمد بوٹا مہر ،حاجی طارق محمود دیگر نے خصوصی شرکت کی۔