ورکرزنے خود کو آگ لگائی اداروں پر حملہ نہیں کیا:عبدالرزاق سلیمی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا اسکے غصہ میں کارکنوں نے اداروں پر حملوں کے بجائے خود کو آگ لگا کر احتجاج کیا،بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تو پارٹی قیادت نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالرزاق سلیمی نے پیپلز پارٹی سٹی سیکرٹریٹ گوندلانوالہ روڈ گوجرانوالہ میں کیا۔پیپلز پارٹی انفارمیشن بیورو ضلع و سٹی گوجرانوالہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ محمد صغیر بٹ ،نائب صدر رانا محمد حنیف،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری،میاں شباب بزمی،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مرزا سعید احمد بیگ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری منور عاصم بھٹی،سوشل میڈیا سے ارسلان یوسف ، شیراز انصاری ،راشد گجر ، فرحان انصاری و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسلح افواج پاکستان کی فیڈریشن کی ضمانت ہےں اور قوم کے سر کا تاج ہے ۔