• news

 ڈاکٹر انعم حبےبہ لودھی کی کاوشوں  سے مےڈےکل سٹور مالکان کے مسائل حل ہونے لگے ہیں: خالد اختر


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) کےمسٹ اےنڈ ڈرگسٹ اےسوسی اےشن کے سےکرےٹری جنرل خالد اخترنے کہا ہے محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈرگ سےل کے اجراءاور لائسنس کی تجدےد کے سلسلہ مےں جو احکامات صاد رکئے ہوئے ہےں اس سے مےڈےکل سٹور مالکان کی بے شمار پرےشانےوںکا ازالہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر انعم حبےبہ لودھی سےکرےٹری ڈسٹرکٹ ڈرگز کوالٹی کنٹرول بورڈ اس ضمن مےں ضلع بھر کے کےمسٹو ں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہےں جس کی وجہ سے مےڈےکل سٹور مالکان کے بے شمار مسائل گھربےٹھے حل ہونے لگے ہےں۔وگرنہ وہ دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوارہو جاتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن