• news

جب تک حضور کی محبت زندہ ہے مسلمانوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا:میاں اویس


 لاہور( خصوصی نامہ نگار) کفریہ طاقتیں قوانین ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو پاکستانی آئین سے نکالنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے وہ قادیانی لابی کو استعمال کر رہی ہیں۔ عالم کفر اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں جب تک حضور اکرم کی محبت زندہ ہے مسلمانوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما میاں محمد اویس نے دفتر احرار لاہور میں کیا۔ انہوں نے گزشتہ روز مجلس احرار اسلام لاہور کے ذمہ داران سے ملاقات کی اورجماعتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ہر حکومت میں اپنی جگہ بنانے کیلئے قادیانی لابی برطانوی سامراج سے مدد حاصل کرتی ہے۔ حکمران اور سیاستدان اپنی صفوں کی تطہیر کریں اور قادیانیوں اور قادیانی نواز عناصر کو نکال باہر پھینکیں۔ قادیانیت کا تعاقب ہمارے کام کا ایک اہم حصہ ہے جس کو ہم ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس فتنہ سے آگاہ رہ سکیں۔ قادیانی کوئی مذہبی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے جس کا قلع قمع ہونا بے حد ضروری ہے۔ ہماری حکومتیں ہمیشہ سے قادیانیت نوازی میں پیش پیش رہی ہیں، اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے قادیانیت نوازی کا سہارا لینا حکومتوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن