• news

 کم عمر ڈرائیونگ‘ 666 موٹرسائیکلیں مختلف سیکٹرز ‘تھانوں میں بند


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر سخت کریک ڈاو¿ن دیکھنے میں آیا، کریک ڈاو¿ن کے دوران 666 موٹرسائیکلوں کو شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانوں میں بند کروایا گیا۔ پکڑی گئی موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزنے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کےلئے والدین کو مکمل آگاہی دی گئی، ایجوکیشن ٹیم، پوائنٹ ڈیوٹی پر وارڈنز کو مکمل بریفنگ دی گئی۔ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے۔ چھٹی کے روز بچوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکل، گاڑی و دیگر وہیکل لیکر سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہے۔ 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائےگا۔ موٹرسائیکل میں آلٹریشن، سائلنسر، بےجاءہارن اور فلیشر لائٹس والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دےدیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی بڑی اور اہم مارکیٹوں میں مکینکس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے والدین سے اپیل کی کہ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن