• news

 94 مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس ‘ڈولفن، پیرو کی مشترکہ کارروائی 


لاہور(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ہدایات پر ٹریفک حادثات کے سدباب کے پیش نظر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا، اس سلسلہ میں شہر کے 94 مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس ڈولفن، پیرو کی مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی، ٹریفک پولیس کی طرف سے لین لائن، سٹاپ لائن، ون وے ٹریفک، بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی، اس سلسلہ میں مختلف چوکوں میں کونز لگاتے ہوئے آگاہی و وارننگ کا سلسلہ جاری رہا، سی ٹی او لاہور کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ حادثات سے محفوظ رہنا ہے تو لین لائن ڈسپلن کو فالو کرنا ہوگا،ہمیں سڑکوں پر بھی حقوق العباد پر عمل کرنا چاہیے، غلط لین میں سفر کرنا، ون وے کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بنتی ہیں،منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائےگا، مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک سسٹم سے لگایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن