زراعت کی ترقی میں سیڈ بریڈرز کا کردار مسلمہ ہے :شہزاد علی
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی سیڈ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے چاول کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی میں سیڈ بریڈرز کا کردار مسلمہ ہے اور وہ بیماری سے پاک اعلیٰ پیداوار کے حامل متنوع رینج کے بیج تیار کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گزشتہ روزمومن علی کی قیادت میں سیڈ بریڈرز کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیڈ بریڈرز زیادہ پیداوار، بیماریوں کے خلاف مزاحم، خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت اور زیادہ غذائیت کے حامل پودوں کا انتخاب اور ان کی افزائش کرتے ہیں۔