تاجر ٹیکس دینے کے باوجود حکومتی پالیسیزکی بدولت مندے کا شکار :پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) فہیم الرحمان سہگل، پیٹرن انچف پیاف میاں انجم نثار و دیگر نے ففتھ پلرز تنظیم اور امانہ مال کے چیف ایگزیکٹو عابد بٹ اور نجم مزاری کی جانب سے پیاف میں شمولیت کے موقع پر دئیے گئے استقبالیے کے موقع پرکہا کہ ملک میں موجودہ حالات کی وجہ سے بزنس کو فروغ ملنے کی بجائے بزنسز کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بزنس مین ٹیکس دینے کے باوجود حکومتی پالیسیزکی بدولت کاروباری مندے کا شکار ہے۔