پاکستان واپس آکر اچھا لگا‘ٹیم میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے: مارک کولز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے کہا ہے کہ ٹیم میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، میڈیا کی سپورٹ ضروری ہے۔مارک کولز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آ کر اچھا لگ رہا ہے، پاکستان میں ویمنز کرکٹ کا پول بڑھا ہے، ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ جیت کیلئے اعتماد ضروری ہے، پریشر میں جیتنے کیلئے خود اعتمادی اور یقین اہم ہے، اہم بات یہ ہے کہ ہر پلیئر کو اس کا رول پتہ ہو۔ ماضی میں جو ہوا وہ پیچھے چھوڑ چکے ہیں، جلال الدین سے آج بھی اچھا رابطہ ہے، میں کوچنگ پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔ بسمہ معروف بہت زبردست پلیئر ہیں، جویریہ خان محنت کر رہی ہیں۔