• news

افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈرشپ کو بھول گئے: ایمان مزاری 


راولپنڈی (آئی این پی ) رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی برانچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین بار گرفتار کیا گیا، آج عدالت نے میری والدہ کے لیے دوسرا ایم پی او آرڈرکالعدم قرار دیا۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہےکہ عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے ہیں۔
ایمان مزاری

ای پیپر-دی نیشن