• news

گجرات: عدم پیروی پر چودھری وجاہت موسیٰ الٰہی‘ شاہنواز اجنالہ کی ضمانت خارج


گجرات (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد علی گجر آف حاجیوالہ کی رہائش گاہ اور حویلی پر فائرنگ کیس میں ملوث مشورہ کے نامزد ملزموں چوہدری وجاہت حسین، چوہدری موسیٰ الٰہی اور ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کی عبوری ضمانتیں بوجہ عدم پیروی خارج کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج گجرات محمد یونس لاڑ نے محمد علی گجر کی مدعیت میں تھانہ کڑیانوالہ میں درج مقدمہ نمبر 23/31 اور 23/92 میں نامزد وجاہت حسین، موسی الہی اور ڈاکٹر چوہدری شاہنواز اجنالہ کی مسلسل تین سے زائد پیشیوں پر عدم حاظری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ انہی مقدمات میں ملزمان کو شامل تفتیش نہ کرنے اور تفتیش بروقت مکمل نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر اے ایس آئی اعجاز احمد کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کر دی تھی۔ ضامنون کے خلاف زیر دفعہ 514 کی کارروائی کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔
عبوری

ای پیپر-دی نیشن