• news

شریں مزاری ، عامر ڈوگر رہا ہوتے ہیں پھر گرفتار ،یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ 

لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور (خبر نگار+ خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما¶ں شیریں مزاری اور عامر ڈوگر کو رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سمبڑیال‘ راولپنڈی ریجن اور خیبر پی کے سے مزید 850 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔ وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ نے بتایا کہ شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ گجرات پولیس نے گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے حکم نامہ جاری کیا‘ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار دی جاتی ہے۔ شیریں مزاری کی دوبارہ نظربندی ریاست کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو جھنگ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے انہیں دوبارہ 25 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری پر دائر توہین عدالت درخواست میں کہا ہے کہ مناسب آرڈر جاری کریں گے۔ عدالت نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کیخلاف درخواست میں پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسس بابر ستار کی عدالت نے علی محمد خان کی حراست کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فیاض الحسن چوہان کی نظربندی کالعدم قرار دے دی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما¶ں اور کرکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یو سی 5 چنیسر ٹا¶ن کراچی کے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو حلف سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور میں ریڈیو پاکستان پر حملے کے ایک اور ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم موسی خان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے پخہ غلام سے ہے۔ انصاف ٹریڈ ونگ کے ضلعی صدر مہر محسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے خلاف کیس میں پی ٹی آئی رہنما¶ں اسد قیصر اور ملک انور تاج کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سمبڑیال میں دوران احتجاج مقدمہ میں ملوث گرفتار 8 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔ ادھر آر پی او سید خرم علی کے مطابق راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع میں 514 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے 9 اور 10 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ تین روز کے دوران تحریک انصاف کے مزید 298 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مردان پولیس نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں مزید 2 کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

ای پیپر-دی نیشن