السلام علیکم! خلا سے دو سعودی خلابازوں کی پہلی ویڈیو آگئی
نیویارک(این این آئی)ناسا، کمپنی سپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی کے مشترکہ طور پر منعقدہ ایک خصوصی مشن پر پہلے دو سعودی خلابازوں کے اپنے لانچ کے بعد سٹیشن پر پہنچنے کے بعد بھی دنیا کی نظریں خلا کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دونوں خلابازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو واپس بھیجی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں خلاباز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ خلا سے السلام علیکم ۔ ہمارے لیے یہ بے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔