وفاقی کابینہ: سعودیہ کیساتھ آئی ٹی کے فروغ کیلئے معاہدے کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے سعودیہ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے معاہدے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ پاکستان کی سرکاری کمپنیوں کو سعودی عرب سے بڑے کنٹریکٹ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل اکانومی‘ ای گورننس‘ سمارٹ انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای ہیلتھ‘ ای ایجوکیشن‘ ریسرچ‘ انفارمیشن‘ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈوانس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ‘ ڈیجیٹل انوویشن‘ ڈیجیٹل انفارمیشن کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی متعلقہ حکام سے پہلے ہی اجازت حاصل کر چکی ہے۔