ہائیکورٹ سے مراد سعید کی حفاظتی ضمانت میں30 مئی تک توسیع
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی حفاظتی ضمانت کی ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں30 مئی تک توسیع کر دی ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی اور وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔