پراسیکیوٹر جنرل کو کام سے روکنے کی درخواست 24 مئی کو تحریر ی جواب طلب
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر نے کی درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے 24 مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چوہدری خلیق الزمان نے درخواست میں موقف اپنایا عدالتی معاونت کرنے پررات کی تاریکی میں عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیاگیا،نگران حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر انتظامی کام کرنے سے بھی روک دیا،عدالتی فیصلے موجود ہیں پراسیکیوٹرز کاکام عدلیہ کی معاونت ہے۔