• news

سونا تولہ 2 ہزار‘ ڈالر 6 روپے اضافہ سے ملکی تاریخ میں 305 کی بلند ترین سطح پر

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر305روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 74پیسے کے اضافے سے انٹر بنک میں ڈالر کی قدر286.56روپے ہو گئی۔ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 6روپے کے ریکارڈ اضافے سے ڈالرکی قیمت فروخت 299روپے سے بڑھ کر305روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرز کمی سے1972ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 2000 روپے اضافہ سے 2لاکھ 37ہزار 300روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن