• news

اینٹی کرپشن عدالت میں عدم حاضری پر عثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج نوید احمد قریشی نے عدم حاضری پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی عبوری ضمانت خارج کردی ،عثمان بزدار پرجنرل بس سٹینڈ کی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد ہے،سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف درج مقدمہ میں عبوری ضمانت لے رکھی تھی، اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ کا مشیر جیل میں بند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن