• news

اسد عمر کی پرسوں ایف آئی اے طلبی اہلخانہ ‘وکلاء کی ملاقات کیلئے درخواست

 اسلام آ باد (خصوصی رپورٹر+آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو ایف آئی اے کراچی نے طلب کر لیاہے۔ اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی میں 25 مئی دن بارہ بجے پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ایم پی او کے تحت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔گذشتہ روز دائر متفرق درخواست وفاق کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے،درخواست میں اسد عمر کی دن میں دو بار گھر کا کھانا جیل میں  فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔واضع رہے کہ اسد عمر تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں بند ہیں،ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسد عمر کا  مین کیس بدھ کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن