• news

پتوکی: لوڈشیڈنگ کے نام پر 16 گھنٹے گیس کی بندش


پتوکی (نامہ نگار) محلہ ملک پورہ، احمد نگر، شادمان کالونی، بھےڈیاں‘ مدینہ کالونی، پرانی منڈی سمیت شہر بھر میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے نام پر 16 گھنٹے سے زائد گیس بند کی جا رہی ہے جبکہ متعدد علاقوں میں کم پریشر کے باعث 24 گھنٹے گیس بند رہنا معمول بن گیا، جس پر شہری سیاسی، سماجی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو محکمہ کی جانب سے صبح 6 سے 9، دوپہر 12 سے 2 اور جبکہ شام 6 سے 9 گیس فراہم کی جاتی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی سمیت سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی پالیسی جہاں گھریلو صارفین کے لئے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے وہیں کاروبار زندگی بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
گیس لوڈشیڈنگ
 

ای پیپر-دی نیشن