• news

تمام یونٹس کی استعداد کار میں اضافہ،ضروریات کو پورا کیا جائےگا:ڈی آئی جی آپریشنز 


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔آپ لو گ ہمارے قابل فخر یونٹس اور لاہو رپولیس کا چہرہ ہیں۔ہمیں ٹیم ورک کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ تمام یونٹس کی استعداد کار میں اضافہ اور پروفیشنل ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ،ڈولفن ہیڈ کوارٹرز اور قربان لائنز کے دورے کے موقع پر ڈولفن سکواڈ، اے آر ایف و مختلف یونٹس کے جوانوں سے گفتگوکے دوران کیا۔ ایس پی ڈولفن، ایس پی اے آر ایف، ایس پی ہیڈ کوارٹرز و متعلقہ افسران بھی ا±ن کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران وجوان مکمل الرٹ رہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کینال روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن