• news

فرائض میں غفلت پر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل ، چیف وارڈر ، ہیڈ وارڈر نوکری سے معطل 


لاہور(خبرنگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت ، سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کرنے والے جیل افسران و اہلکاران کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں کیمروں کے ذریعے سکیورٹی اور جیل ڈسپلن کے معاملات میں سٹاف کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی کا مشاہدہ پر آئی جی جیل خانہ جات نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل ممتاز علی ، چیف وارڈر نذیر احمد اور ہیڈ وارڈر منیر احمد کو نوکری سے معطل کر دیا ہے۔علاوہ ازیں سپرٹینڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل سے بھی جواب طلبی کی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن