شاہ محمود قریشی کے دور میں خارجہ پالیسی کامیاب رہی:میاں متین
لاہور(نیوز رپورٹر )پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی پر کسی کرپشن اور گھیرائو جلائو کا الزام نہیں‘ انکے دور میں خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے۔تحریک انصاف میں ہوتے ہوئے بھی انہوں نے کسی غلط کام اور مشورے کی تائید نہیں کی اس امن پسندی کی وجہ سے تحریک انصاف میں بھی ان کی مخالفت رہی اس وقت ان کی گرفتاری سے سیاسی حالات مزید الجھ جائیں گے۔