نیب 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہے ، اختیارات کا غلط استعمال کررہا : چیف جسٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکا¶نٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ نیب کی جانب سے ملزم کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کے اکاو¿نٹس میں کتنی رقم ہے جو فریزکرنی ہے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاو¿نٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب صرف 48 ہزار کے پیچھے پڑا ہوا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔
چیف جسٹس