• news

جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے وہ پہلے صدر سے ملتے ہیں: فیصل واوڈا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام لگایا ہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ تحریک انصاف کے جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ سب پہلے صدر عارف علوی سے ملتے ہیں پھر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ایوان صدر جانے والوں کو تحریک انصاف چھوڑنے کی شہہ دی جاتی ہے اور ایسا خود کو بچانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایوان صدر نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کر دی۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے صرف مصالحتی کردار ادا کیا ہے۔
فیصل واوڈا

ای پیپر-دی نیشن