اسد عمر کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت
اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کی وکیل آمنی علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ جیل میں اسد عمر کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے انہیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔
اسد عمر کھانا