• news

جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث15 سو ملزموںکی جیو فنسینگ کی مد سے شناخت مکمل


لاہور(نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے لاہور میں جناح ہاو¿س(کور کمانڈر ہاو¿س)،عسکری ٹاوراور دیگر تنصیبات کی توڑ پھوڑ اور جلاو¿ گھیراو¿ میں ملوث15 سو ملزموں کو جیو فنسینگ کی مد سے شناخت کر لیا ہے۔ شناخت کا عمل نادرا اور دیگر اداروں کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے ان واقعات میں ملوث 5 سو کے قریب ملزم پولیس نے گرفتار کر لیے ہیں اور ان کی مدد سے ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سو شرپسند عناصر جناح ہاوس اور عسکری ٹاور کی توڑ پھوڑ اور جلاوگھیراو میں ملوث تھے گرفتار ہونے والے شر پسند عناصر کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے اورجے آئی ٹی کی مختلف ٹیمیں ان شرپسند عناصر سے تفتیش کر رہی ہیں۔
شناخت مکمل

ای پیپر-دی نیشن