یوم یکجہتی شہداءکنونشن آج‘ کل عام تعطیل نہیں ہو گی: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو عام تعطیل کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 25مئی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،25مئی کو یوم تکریم شہداء پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیںشہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت نے (آج) بدھ کو یوم یکجہتی شہداءکنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کنونشن سینٹر میں ملک بھر سے شہداءکی فیملیز شرکت کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف شہداءکنونشن سے خطاب کریں گے۔کنونشن میں وفاقی وزراء، سول سوسائٹی اور سفیر بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن صبح ساڑھے دس بجے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی میزبانی میں شروع ہو گا۔ یوم یکجہتی شہداءکنونشن میں 9 مئی کے واقعات پر بھی تقاریر ہوں گی، 9 مئی کے واقعات کی خصوصی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔
شہداءکنونشن