• news

گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان رہا


گوادر(نیٹ نیوز) ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے 18 مئی کو مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی تھی۔ واضح رہے مولانا ہدایت الرحمان گوادر میں پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار تھے۔رہائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا ہدایت الرحمان نے کہا رہائی کے لیے کوششیں کرنے پر وکلا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا رہائی کےلئے کوششوں پر عبدالحق ہاشمی، لشکری رئیسانی اور ہمایوں کرد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مولانا ہدایت الرحمان کے مطابق حقوق کی جدوجہد آئندہ بھی جاری رہے گی۔
مولانا ہدایت 

ای پیپر-دی نیشن