عمران کی تقاریر نشر کرنے سے نہیں روکا،پیمرا سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ،عدالت نے عمران خان کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،پیمرا کی جانب سے داخل جواب میں کہا گیا کہ پیمرا نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے سے کسی کو نہیں روکا، ٹی وی چینلز اپنے طور پر خود ہی عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کررہے، عمران خان کے وکیل بئیرسٹر احمد پنسوتہ نے موقف اپنایا کہ قانونی طور پرسیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضاہے۔