• news

محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدراورسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے دوران تفتیش اپنی کرپشن سے متعلق سب اگل دیا جبکہ گجرات زون کے ٹھیکوں میں غیر معمولی گھپلوںاور پوسٹنگ ٹرانسفر کے عوض رشوت اورکمیشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے  ۔بطور پرنسپل سیکرٹری بنائے گئے محمد خان بھٹی کے خفیہ اثاثے سامنے آئے ہیں،دوران تفتیش محمد خان بھٹی کے انکشافات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ایک شوگر مل سے 10کروڑ روپے کی چینی پکڑلی جبکہ سندھ میں گھوٹکی شوگر مل سے 28 کروڑ مالیت کی چینی ضبط کی۔

ای پیپر-دی نیشن