• news

اسحاق ڈار کی سعودی سفیر سے ملاقات‘ بجٹ میں حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں شاندار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں پر شاندار تعلقات ہیں۔ وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کو آئندہ بجٹ میں ملک میں معاشی خوشحالی لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی حوالے سے پاکستان کی گرانقدر حمایت پر سعودی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت تعلقات کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ مملکت سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی مسلسل حمایت اور تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا  کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن