• news

مونسی الہی کی اہلیہ اور راسخ الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ‘ ایف آئی اے کو جواب کیلئے دو دن کی مہلت

  لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر چوہدری مونسی الہی کی اہلیہ اور بھائی راسخ الہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کیلئے دو دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے کو چیلنج کیا گیا عدالت نے ایف آئی اے وکیل کو 25 مئی کو جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا اور باور کرایا کہ تیاری کے ساتھ آئیے گا یہ اخراج مقدمہ کا معاملہ ہے. درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ اس سے پہلے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ خارج کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود ایف آئی اے خلاف قانون اور ہائیکورت کے فیصلے کے برعکس تحقیقات کر رہا ہے درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ایف آئی اے کو تحریری طور ہر بھی جواب داخل کرائے ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن