• news

35 سے زائد ڈکیتیاں‘ دکانوں و گھروں میں لوٹ مار‘ مزاحمت پر تاجر زخمی

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا ہے۔ تھانہ سول لائن  کوئنز روڈ پر ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہئیر میں ڈاکوؤں نے خالد کی دکان سے 12ہزار رقم لوٹ لی۔ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے خالد کو شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ سول لائن  کوئنز روڈ پر ڈاکوؤں نے دفتر سے خواتین سمیت تمام افراد سے 5 موبائل فون اور 40 ہزار لوٹ لیے، جس کے بعد ڈاکوؤں نے دفتر کے ملازم سے اس کی موٹر سائیکل چھینی‘  فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے وحدت کالونی میں علی سے 45لاکھ 30 ہزار اور گاڑی، ڈیفنس سی میں داؤد کے زیر تعمیر مکان سے 6 لاکھ کی بجلی کے تار، کاہنہ میں امتیاز سے ایک لاکھ 5ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں عبداللہ سے 50ہزار اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں آفاق سے 25ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں ماجد کی دکان سے 20ہزار، نواب ٹاؤن میں ندیم خان سے 2 ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا۔ غازی آباد میں عرفان کی ٹرانسفارمر بنانے والی فیکٹری سے 10لاکھ کے 3 ٹرانسفارمر چوری ہو گئے۔ ڈیفنس اور گلبرگ کے علاقوں سے دو کاریں، مسلم ٹاؤن سے رکشہ جبکہ نواں کوٹ،کوٹ لکھپت، راوی روڈ، شفیق آباد، گجر پورہ، شالیمار، سبزہ زار، ہنجروال، جوہر ٹاؤن اور شاہدرہ میں سے10موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن