قومی اسمبلی، ارکان کی عدم دلچسپی، اجلاس میںپونے2 گھنٹے تاخیر
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں ارکان کی تعداد کم تھی اور ان کی طرف سے کارروائی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اراکن قومی اسمبلی نے مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔ میاں جاوید لطیف نے عمران خان پر طنز کے ”نشتر“ چلائے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی تربیت سیاسی جماعتوں کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔ مولانا مودودی کو پھانسی کی سزا ہوئی، امیر جماعت اسلامی پر خودکش حملہ ہوا مگر کسی نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔ جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔