پی ٹی آئی کی خواتین رہنماﺅں نے 3اور 16ایم پی او کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کی خواتین رہنماﺅں نے 3اور 16ایم پی او کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اس قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی گئی۔تحریک انصاف کی رہنما زینب عمیر اور طلعت نقوی نے اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں 3 اور 16 ایم پی او کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بغیر کسی وجہ سے حکومت گرفتاریاں کر رہی ہے، بلاوجہ گھروں پر چھاپے مار کر توڑ پھوڑ کی جارہی ہے، لوگوں کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور اگر قانون رکھنا بھی ہو تو اس کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔
ایم پی او چیلنج